• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی اداکار عثمان خالد بٹ نے مرد مارچ کے خلاف اظہار خیال کردیا۔

پاکستانی ڈراموں میں جلوہ گر ہونے والے خوبرو اداکار کا کہنا ہے کہ مر د مارچ کرنے کا مقصد گذشتہ ہفتے کئے گئےعورت مارچ کو دبانا اور مخالفت کرنا ہے۔


عثمان خالد بٹ نے ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’کچھ مردوں کو عورت مارچ سے پریشانی لاحق ہوگئی ہے اس لئے وہ مرد مارچ کے حمایتی ہوگئے ہیں‘۔

اداکار نے مرد مارچ کرنے والوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’آپس کی بات ہے پر کیا سچ میں آپ لوگوں کی عورت مارچ سے اتنی توہین ہوگئی ہے‘۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین کی جانب سے عورت مارچ میں شامل کیے گئے پوسٹرز کو نازیبہ قرار دیا جارہا تھا اور کہا جارہا تھا کہ ان میں نامناسب الفاظ بھی استعمال کیے گئے ہیں۔


عورت مارچ کی مخالفت کرنے والوں پراداکار عثمان نے کہا کہ ’عورت مارچ میں فحاشی نہیں تھی جو پوسٹرز تھے وہ ان مسائل پر تھے جو خواتین کی زندگی کا حصہ بن چکے ہیں اور اگر کوئی فحاشی نظر بھی آئی تو یعنی آپ اس کے پیچھے کا اصل پیغام ہی نہیں سمجھ سکے‘۔


عثمان کو جواب دیتے ہوئے ایک خاتون نے لکھا کہ ’اس بات کو ماننے میں کوئی شرم نہیں ہونی چاہیےکہ عورت مارچ میں بعض پوسٹرز سچ میں بیہودہ اور غیر متعلقہ تھے‘۔

واضح رہے کہ 24 مارچ کو مرد مارچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سے متعلق کئی تصویریں بھی شیئر کی جارہی ہیں جن پر عوام کے ملے جلے تاثرات سامنے آرہے ہیں۔

تازہ ترین