• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ رکن پنجاب اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے برابر کی گئی‘

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نےکہا کہ رکن پنجاب اسمبلی محض اٹھارہ ہزار روپے تنخواہ لے رہا تھا اب ایم پی ایز کی بنیادی تنخواہ خیبرپختونخوا کے ارکان کے برابر کردی گئی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کی نسبت اب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کی تنخواہ نصف ہے۔


لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئےشہباز گل نے کہا کہ پنجاب کے ارکان اسمبلی کی تنخواہ کے پی کے رکن کے برابر کی گئی ہے، اپوزیشن کے بل کو حکومت نے ٹیک اوور کیا۔

شہباز گل نے کہا کہ بل وزیراعلیٰ آفس کے پاس ہے جو گورنر کو بھجوایا جائےگا، وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے صرف سکیورٹی کی منظوری دی گئی ہے باقی چیزوں کی نہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو گاڑی، سکیورٹی،گھر اور الاؤنس کی خبروں پر وزیراعظم کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی مایوسی ظاہر کی ہے۔

تازہ ترین