کراچی(اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے قتل کیس میں ملزم ارشاد علی شاہ کی ضمانت قبل از وقت گرفتاری مسترد کردی،تاہم ملزم باآسانی عدالت سے فرار ہوگیا۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیئے ملزم کا 7 سال تک عبوری ضمانت پر رہنا میرے لیے حیران کن ہے،کیا کوئی 7 سال تک عبوری ضمانت پر رہنے کا جواز دے سکتا ہے،سندھ ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کو بھی پیغام جانا چاہئے،سندھ ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت پر 5 سال بعد فیصلہ جاری کیا۔