• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اجلاس، سراج درانی ،وسیم اختر، لیاقت جتوئی ،یوسف تالپورکے معاملات پرکارروائی

لاہور (نمائندہ جنگ)نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے آغا سراج درانی ،وسیم اختر، لیاقت علی جتوئی اور نواب محمد یوسف تالپور کیخلاف مشتبہ رقوم کی منتقلی کی شکایات کوپہلے سے جاری تحقیقات کیساتھ منسلک کر نے ،دو انکوائریاں اور تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری دیدی مشرف رسول کے بطور چیئرمین پی آئی اے تقرر پر سابق مشیر ہوابازی اور سیکریٹری کیخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کیا جائیگا۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقدہ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں غلام محمد، سابق سیکرٹری کمیونی کیشن اینڈ ورکس ڈپارٹمنٹ بلوچستان، افسر،اہلکار، ٹھیکہ دار ، صوبائی ہائی وے ڈویژن ضلع سانگھڑ اور دیگر شامل ہیں ۔ اصغر شیخ،سابق ڈائریکٹر جنرل لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگرکے خلاف انو یسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔
تازہ ترین