• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر صحت اور لیڈی ہیلتھ ورکرز میں مذاکرات ناکام

لاہور(سپیشل رپورٹر ) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے جس کے بعد پنجاب بھر کی لیڈی ہیلتھ ورکرز نے 18مارچ سے چئیرنگ کراس مال روڈ لاہور پر اپنے مطالبات کی منظور ی کے لئے غیر معینہ دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ہے ۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور لیڈی ہیلتھ ورکرز ایمپلائیز یونین کی صدر رخسانہ نور، غلام خدیجہ عمر، شمشاد اختر اور وفد کی دیگر ارکان کے درمیان پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر کے آفس میںمذاکرات ہوئے ۔ رخسانہ نور نے مطالبات پیش کئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے اس موقع پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مطالبات کے لئے ورکنگ پیپرز کی تیاری کا حکم دیا ۔
تازہ ترین