• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اتحاد کا 20مارچ کو سول سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرےکا اعلان

ملتان (سٹاف رپورٹر )اساتذہ اتحادنے اعلان کیا ہے کہ 20 مارچ کو 2 بجے دن سول سیکرٹریٹ لاہور کے سامنے اساتذہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے،یہ بات اساتذہ اتحاد کے اجلاس میں کی گئی،جس میںمرکزی رہنمائوں طارق محمود، حافظ عبد الناصر، حافظ غلام محی الدین، محمد اجمل شاد، محمد اشفاق نسیم، کاشف شہزاد چوہدری، شہزاد ندیم قیصر، عائشہ حسن، نصرت شاہین، صائمہ، کبری، فرخندہ امین، محمد صدیق گل، بلال کموکااور آصف جاویدنے شرکت کی،اجلاس میں کہا گیا کہ جیسا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں "جو اپنے حق کے لئے آواز بلند نہیں کرتے وہ بھیڑ بکریا ں ہیں"اسی لئےآئندہ وزیر اعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب لاہور میں جہاں بھی تقریب کریں گے اس مقام پر بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
تازہ ترین