• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری ہائیکورٹ میں چیلنج

Latest News
اسلام آباد......عبدالرشید غازی قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج کی جانب سے ملزم پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے اجراء کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے وکیل ملک طاہر محمود ایڈووکیٹ کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی ہے ، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کی جانب سے عبدالرشید غازی قتل کیس میں پرویزمشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کااجرا کالعدم قراردیاجائے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف بیمار ہیں اور طبی وجوہات کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے۔
تازہ ترین