• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی نژاد بیرسٹر زین ملک لندن ہائی کورٹ کے جج منتخب

پاکستانی نژاد برطانوی بیرسٹر زین ملک کو لندن ہائی کورٹ کا جج منتخب کر لیا گیا، آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے زین ملک برطانیہ کے پہلے کشمیری نژاد جج ہیں۔

زین ملک کو لندن ہائی کورٹ میں امیگریشن جج اور نائب ڈسٹرکٹ جج منتخب کیا گیاہے، زین ملک برطانوی عدالتوں میں انسانی حقوق اورامیگریشن کے کیسز ریکارڈ تعداد میں جیت چکےہیں۔

32 سالہ زین ملک آزاد کشمیرمیں پیداہوئےاوراسلام آباد سے اے لیول کی تعلیم حاصل کی، زین ملک نے قانون کی گریجویٹ ڈگری لندن یونیورسٹی سےلی، زین ملک 250 ہائی پروفائل کیسز جیت چکےہیں۔

زین ملک نامور امیگریشن وکیل ڈاکٹر ملک اکبر کے بیٹے ہیں، زین ملک امیگریشن، قانونی پناہ حاصل کرنے، شہریت اور دیگر معمول کے کیسوں پر کام کرتے ہیں۔

زین ملک کراؤن کورٹ کےپینل کونس کے اٹارنی جنرلز میں سے ایک اٹارنی جنرل ہیں، انہوں نےحال ہی میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیشی امیگرینٹس کے خلاف محکمہ داخلہ کی جانب سے کیس لڑا ہے۔

تازہ ترین