• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز

Latest News
کراچی......سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی طبیعت ایک مرتبہ پھر ناساز ہوگئی۔ ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیا۔

ترجمان آل پاکستان مسلم لیگ کے مطابق سابق پرویز مشرف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی، ان کی ریڈھ کی ہڈی اور بائیں پائوں میں تکلیف بڑھ گئی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز کی ٹیم کو گھر بلایا گیا، ڈاکٹرز کی ٹیم نے گھر پر ان کا معائنہ کیا اور کچھ ٹیسٹ بھی کئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا،چند روز قبل پرویز مشرف کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اور ڈاکٹرز نے انہیں چند ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی تھی۔
تازہ ترین