• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار، 2 افراد زخمی


کینیڈا میں ایئر پورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے باعث پائلٹ سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے۔

کینیڈا کے شہر مارکھم میں ایئر پورٹ کے قریب چھوٹا طیارہ فنی خرابی کی وجہ سےبے قابو ہو کر سڑک کے انتہائی قریب آگیا جبکہ ایک ٹرک اس طیارے کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا۔

حادثے کے باعث طیارے میں سوار پائلٹ اورٹرینر زخمی ہوگئے جنہیں فوری قریبی اسپتال پہنچا کر طبی امدا د فراہم کی گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین