• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار

 سائوتھ افریقہ میں 25سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان سائوتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار کا انعقادکیا گیا۔سیمینار میں پاکستان سے مختلف محکمہ جات سے اعلیٰ افسران و مندوبین شریک ہوئے۔کامیاب سیمینار کے انعقاد کے لئے پاکستان سائوتھ افریقہ کامرس فورم کے چیئرمین محمد رفیق دائود میمن اور پاکستانی تاجروں ،صنعت کاروں نے اہم کردار ادا کیا۔چار روزہ سیمینار میں دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری،وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر اداروں کے حکام نےکہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان ٹیکسٹائل ،ایگریکلچر،اسپورٹس،معدنی وسائل اور آئی ٹی کی مصنوعات کی سائو تھ افریقہ میں ضرورت ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری ایگریکلچر اسندھ شکیل احمد،سابق ڈی جی ایگریکلچر سند ھ آغا ظفر ،طلحہ انٹر پرائز پاکستان کے چیف ایکزیگٹو محمد رفیق مجید ،محمد معین زمیندار کو سیکریٹری بزنس فورم سلیم شکور پاکستانی ہائی کمشنر سائوتھ افریقہ ڈاکٹر سہیل خان نے شیلڈ پیش کیں۔ تجارتی وفد نے آمکہ گروپ کا بھی دورہ کیا۔ سی ای او اسماعیل کالہ نے گرم جوشی سے استقبال کیا اور آمکہ گروپ کا وفد سے مکمل تعارف اور فیکٹری کا بھی معائنہ کرایا۔

رپورٹ:آصف الدین،(کراچی)

تازہ ترین