• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلیمینیٹر 2: اسلام آباد کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے دوسرے اور فائنل ایلیمینٹر میں اسلام آباد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

دونوں ٹیمیں پی ایس ایل فور میں تیسری بار مدمقابل ہیں،22 فروری کو ہونے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 12 رنز سے شکست دی تھی جبکہ 15 مارچ کو ہونے والے میچ میں پشاور زلمی 4 وکٹ سے فاتح رہی تھی۔

پشاورزلمی نے ایونٹ میں 11 میچز کھیلے ہیں،جن میں 7 میں فتح یاب رہی جبکہ 4 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑاجبکہ اسلام آباد 11 میچ میں سے 6 میں کامیاب رہی تو 5 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آج کے میچ کی فاتح ٹیم 17 مارچ کو فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے پنجہ آزمائی کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع  اور پشاور زلمی کے ڈیرن سیمی ٹاس کےلئے میدان میں اترے۔

محمد سمیع نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے کہا کہ جیت کےلئے ہماری حکمت عملی یہی ہے کہ میچ میں مثبت انداز سے کھیلیں۔

ڈیری سیمی نے کہا کہ آج کا میچ ڈو اینڈ ڈائی میچ ہے،فائنل کےلئے آج کا میچ جیتنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاس جیتے تو ہم بھی پہلے بولنگ ہی کرتے،آج کے میچ میں مصباح الحق کی جگہ عمر امین ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

شائقین کرکٹ آج کے میچ میں حسن علی،کیرون پولارڈ،ڈیرن سیمی، لیوک رونکی، فہیم اشرف اور گزشتہ میچ کے ہیرو آصف علی کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین