• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی ہمارے اعتماد کو متزلزل نہیں کر سکے گی، امام لینووڈ مسجد

کرائسٹ چرچ(این این آئی)کرائسٹ چرچ میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی ایک مسجد کے امام کا کہنا ہے کہ اس حملے سے مسلمانوں کے دلوں میں نیوزی لینڈ کے لیے محبت کے جذبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں لینووڈ مسجد کے امام ابراہیم عبدالحلیم کا کہنا تھا کہ ہم اب بھی اس ملک سے محبت کرتے ہیں۔ انتہا پسند ہمارے اعتماد کو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔عبدالحلیم نے نے بتایا کہ اندھادھند فائرنگ سے نماز کے دوران چھائی خاموشی ٹوٹ گئی۔ انہوں نے کہا کہ تمام لوگ زمین پر لیٹ گئے۔ خواتین نے چلانا شروع کر دیا اور بعض لوگ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔امام مسجد کا کہناتھا کہ نیوزی لینڈ کے لوگوں کی اکثریت نے ہمارے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین