• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے سعودی ولی عہد دورےکے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلیں

اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کا اہم اجلاس 21مارچ کو طلب کیاگیاہے۔کمیٹی نےسعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان پر اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، دورےپر ہونے والےاخراجات پربریفنگ ایجنڈے میں شامل ہے سعودی ولی عہد کے پروٹوکول پر مامورگاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے17تا18فروری کو پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔ وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیوں کی حالیہ نیلامی کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں ۔ پاکستان ٹورزم ڈویلپمینٹ کارپوریشن کے امور پر بریفنگ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔کمیٹی کوسینیٹرز کو 2012تا 2018کے عرصے میں نشاندہی کرنے والی ترقیاتی اسکیموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی سینیٹر محمد طلحہ محمودکریں گے۔
تازہ ترین