آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات13؍رجب المرجب 1440ھ 21؍مارچ 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ میں 50 افراد کے قتل کی یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں چیلسی کلنٹن کو شرکت مہنگی پڑگئی، طلبہ نے الزام لگایا کہ نیوزی لینڈ میں قتل عام چیلسی جیسے لوگوں کی متعصب بیان بازی کی وجہ سے ہوا۔

نیویارک یونیورسٹی میں تعزیتی تقریب کے موقع پر چیلسی کلنٹن آئیں تو ایک طالبہ لین دیوک نے انہیں گھیرلیا اور کہا کہ نیوزی لینڈ میں پچاس افراد کی موت کا ذمہ دار ان جیسے ہی لوگ ہیں جو لوگوں کو تشدد پر اکسا رہے ہیں۔

چیلسی امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن اور ہیلری کلنٹن کی بیٹی ہیں، چیلسی کلنٹن نے کہا کہ انہیں اس بات پر افسوس ہے کہ طالبہ ایسا محسوس کررہی ہے جس پر قریب کھڑے مرد طالبعلم نے مشتعل انداز میں سوال کیا کہ ایسا محسوس کرنے پر معافی کا مطلب کیا ہوتا ہے؟


برطانوی میڈیا کے مطابق نیویارک یونیورسٹی کے طلبہ رکن کانگریس الہان عمر پر کلنٹن کی تنقید پر ناراض تھے۔ کلنٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ الہان عمر نے یہودیوں کے خلاف زبان استعمال کی تھی۔

چیلسی پر تنقید کی خبر میڈیا پر آتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے چیلسی کلنٹن کا دفاع کیا اور کہا کہ جو لوگ چیلسی کی بات نہیں سمجھ رہے وہ مسئلہ کی وجوہات میں سے ایک ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں