وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پشاور اور کوئٹہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کروں گا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آج پی ایس ایل فائنل کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ وہ پشاور اور کوئٹہ دونوں ٹیموں کو سپورٹ کریں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی فائنل دیکھنے نیشنل اسٹیڈیم آئیں گے۔
واضح رہے کہ ’پاکستان سپر لیگ سیزن4‘ کا فائنل میچ آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی تیسری مرتبہ پی ایس ایل کا فائنل کھیلے گی جبکہ یہ دونوں ٹیمیں دوسری مرتبہ فائنل میں مدمقابل ہوگی۔