• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اور پشاور ،تین ،تین بار فائنل کھیلنے والی ٹیمیں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کےآخری میچ کی دونوں ٹیمیں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری بار فائنل کھیل رہی ہیں۔

پشاور زلمی مسلسل تیسری بار فائنل میں پہنچی ہے اور ایک بار ٹرافی اٹھانے میں کامیاب رہی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی تیسری بار فائنل میں ہے،اس کی کوشش ہے کہ ٹرافی اٹھانے کے مشن امپوسیبل کو پوسیبل بنایا جائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ تیسری بار فائنل کھیل رہے ہیں، پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کہتے ہیں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔

تازہ ترین