• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کے فائنل میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 139 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پشاور زلمی کی طرف سے عمر امین 38 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے جبکہ کامران اکمل21، صہیب مقصود20،ڈیرن سیمی 18،وہاب ریاض 12 بنانے میں کامیاب رہے، یوں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 138 رنز تک محدود رہا۔

پشاورزلمی کے کامران اکمل اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور میں امام الحق 3رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

میچ کے چوتھے اوورز میں کامران اکمل بھی 21 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر بولڈ ہو گئے،صہیب مقود بھی 20 گیندوں پر 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے،انہیں ڈیوائن براوو نے رلی روسو کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا ۔

کیرون پولارڈ صرف 7 رنز بناکر محمد حسنین کا شکار ہوگئے، پانچویں بیٹسمین نبی گل تھے جو 9 رنز بناکر فواد احمد کی وکٹ بن گئے۔

110 کے اسکور پر کیرون پولارڈ 7 رنز بناکر محمد حسنین کی تیسری وکٹ بن گئے۔

ساتویں وکٹ پر وہاب ریاض اور کپتان ڈیرن سیمی نے 27 رنز کا اضافہ کیا تاہم 137 کے اسکور پر وہاب ریاض رن آوٹ ہوگئے۔

آٹھویں آوٹ ہونے والے بیٹسمین ڈیرن سیمی تھے،138 کے اسکو رپر وہ 18 رنز بناکر براوو کی وکٹ بن گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے محمد حسنین نے 3، براوو نے 2 جبکہ محمد نواز اور فواد احمد نے 1،1 وکٹ اپنے نام کی۔

تازہ ترین