اسلام آباد( طاہر خلیل) سابق وزیر داخلہ اور سینٹ کی داخلہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر رحمن ملک نے بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کےطرز سیاست پرکتاب مرتب کرلی ہے۔ اس کتاب میں جو پینتیس ابواب پر مشتمل ہےبھارتی سیاست کے نشیب و فراز اور اس میں شدت پسندی اور انتہا پسندی سے خطے کی سلامتی کے خطرات پر تفصیلی گفتگو کی ہے سینیٹر رحمن ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی جلد متوقع ہے۔