• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان 2025تک بھارت کا حصہ ہوگا،آر ایس ایس

نئی دلی(ایجنسیاں)ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کے سینیئر رہنما نے کہا ہے کہ 2025 تک پاکستان بھارت کا حصہ بن جائے گا جب کہ بنگلا دیش اور نیپال بھی اکھنڈ بھارت کا حصہ ہوں گے۔ آر ایس ایس رہنما اندریش کمار نے کہا کہ ‘آپ لکھ لیجیے، 5 یا 7 سال بعد پاکستان کے شہر کراچی، لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ میں کہیں بھی مکان خرید سکیں گے اور آپ کو تجارت کا بھی موقع حاصل ہوگا۔ مزید کہا کہ 1947 سے پہلے پاکستان نہیں تھا بلکہ ہندوستان کا حصہ تھا، اسی طرح 2025 کے بعد پاکستان دوبارہ ہندوستان کا حصہ ہونے والا ہے اور اکھنڈ بھارت میں پاکستان، بنگلا دیش اور نیپال بھی شامل ہوگا۔
تازہ ترین