• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فضائیہ کے طیاروں کی سڑکوں پر کامیاب لینڈنگ


پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے روڈ رن وے پر لینڈنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔

پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے آج موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم کیا گیا اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔

اس مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین