• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا:اْون اور کروشیا سے نئے ڈیزائن بنانے والا بچہ


یوں تو آپ نے خواتین کو سوئیٹر، ٹوپے، موزے و دیگر چیزیں بنتے ہوئے دیکھا ہی ہوگا لیکن جناب یہاں تو ایک بچہ کروشیا سے نت نئے ڈیزائن بنانے میں ماہر ہے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو کھلونوں اور ویڈیو گیمز سے کھیلنے کے بجائے سویٹر بْن رہا ہے۔

جی ہاں، Jonah Larsonنامی 11سالہ افریقی نژاد امریکی بچہ ایک ماہر کاریگر بن چکا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنا بزنس بھی چلا رہا ہے۔

جس کے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 33 ہزار فالورز ہیں جب کہ ان کے حال ہی میں بنائے گئے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب والوں کی تعداد 26 ہزار تک جاپہنچی ہے۔

لوگ نہ صرف اسکی تخلیقی صلاحیتوں کے معترف ہیں بلکہ ان کے خریدار بھی ہیں اور کچھ لوگ ننھے کاریگرسے سویٹر بننے کی ٹپس بھی لیتے ہیں۔

تازہ ترین