• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اڈیالہ جیل کے اوایس ڈی سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی کیخلاف انکوائری کے احکامات

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) اڈیالہ جیل کے اوایس ڈی بنائے گئے سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کیخلاف ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ریگولرانکوائری کے احکامات جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق دورزقبل تبدیل کیے گئے سنٹرل جیل اڈیالہ کے سابق سپرنٹنڈنٹ منصوراکبراورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ملک لیاقت کے خلاف اڈیالہ جیل راشن چوری سکینڈل میں ریگولرانکوائری کے لئے ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب کوانکوائری افسرمقرر کیا گیا ہے اڈیالہ جیل میں اسیروں کاراشن مبینہ طورپرچوری ہونے کاانکشاف گزشتہ سال جیل کے ایک سینئرکلرک جاویداقبال نے کیاتھاجسکابعدازاں فیصل آبادجیل تبادلہ کردیاگیا۔اس حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات نے محکمانہ انکوائری کروائی اوراس سلسلے میں کچھ عرصہ قبل اس کی رپورٹ ہوم ڈیپارٹمنٹ کوبھیج دی گئی تھی،جس کی روشنی میں منصوراکبر،ملک لیاقت اورسٹورکیپراحمدحسن کے خلاف ریگولرانکوائری کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں ،یادرہے کہ اس سے قبل بطورسپرنٹنڈنٹ گجرات جیل منصوراکبر،امتیازبھلی اورسہیل ارشد وغیرہ کے خلاف اینٹی کرپشن حکام گجرات ملازمت سے ڈسچارج ہونے والے ملازمین کی تنخواہوں کے مد میں مبینہ طورپر پونے دوکروڑروپے کے قریب سرکاری رقم خوردکرنے کے الزام میں انکوائری کررہے تھے جس میں مبینہ طورپرپچاس لاکھ روپے سے زیادہ رقم کی ریکوری ہوچکی ہے لیکن اس سب کے باوجودان کے خلاف کارروائی نہیں کی جارہی تھی۔ذرائع کاکہناہے کہ حکمران جماعت کے ایک اہم رکن کی ناراضی جیل سپرنٹنڈنٹ اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف فوری کارروائی کاسبب بنی اورانہیں ہفتہ وارتعطیل کے باوجودعجلت میں رات گئے نوٹیفیکشن جاری کرکے اوایس ڈی بنایاگیاجس کے بعدپیرکوان کے خلاف ریگولرانکوائری کاحکم دے دیاگیا۔
تازہ ترین