• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی حملے ملک کیخلاف سوچی سمجھی سازش تھی، گورنر سندھ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ قابل مذمت فعل تھا، 9 مئی کو قومی تنصیبات پر حملہ ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی۔

اپنے بیان میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا 9 مئی پوری قوم کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔ 

انھوں نے کہا پوری قوم نے 9 مئی واقعہ کو مسترد کر دیا تھا۔ اس دن کے واقعات میں ملوث افراد کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ ان واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔ 

دریں اثنا گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 9 مئی کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بلالیا۔ 

ترجمان گورنر سندھ کے مطابق گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس بلانے کیلئے سمری پر دستخط کر دیے۔

قومی خبریں سے مزید