• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نواز شریف کے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرینگے‘‘

پنجاب کی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بارے میں سپریم کورٹ جو فیصلے کرے گی اس میں من و عن عمل کریں گے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے واضح کیا کہ نواز شریف کو آفر دی ہے کہ ملک کے کسی بھی اسپتال سے علاج کرا لیں لیکن نواز شریف علاج نہیں کرنا چاہتے بلکہ باہر جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں میڈیکل یونٹ 24 گھنٹے موجود ہے، نواز شریف کی صحت کے لیے دعا گو ہیں۔

یاسمن راشد نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی ضمانت کا کیس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی اس پر من و عن عمل کیا جائے۔

تازہ ترین