• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد تک اضافے کی اجازت ملی ، کمپنیوں نے 100 فیصد سے زیادہ مہنگی کردیں

لاہور(محمد صابر اعوان)ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے نے غریب مریضوں اور عام شہریوں کو پریشانی اور مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ بلڈپریشر ، شوگر ،پیٹ کے مسائل، نسوانی امراض اور درد کی ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ کیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ )کی جانب سے فارما سیوٹیکل کمپنیوں کو 889 ادویات کی قیمتوں میں15 فیصد تک اضافے کی اجازت دی گئی تھی لیکن ان ادویات کے جونئے بیجز پرنٹ ہو کر آرہے ہیں تو ان میں بیشتر ادویات کی قیمتوں میں 100فیصد سے بھی زیادہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔ جس نے مریضوں اور عام شہریوں کے ہوش اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اس کانوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔
تازہ ترین