• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالتوں پر پہلے ہی کیسوں کا بوجھ ہے، مزید نہیں بڑھایا جا سکتا، سیشن جج ،ما تحت عدالت کے فیصلے کیخلاف درخواست مسترد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر نے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں پر پہلے ہی کیسوں کا بوجھ ہے جسے مزید نہیں بڑھایا جا سکتا ۔عدالتیں کسی کی پابند نہیں کہ اپنے وقت اور مقاصد کے لئے انہیں استعمال کیا جائے ،ایسا کرنے والوں سے کڑے ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ سید شاہ حسن بنام ضیاءاللہ کیس میں مخالف فریق نے موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالت نے ہمیں نہیں سنا ۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ ہمیں اپنا موقف بھی پیش کرنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ ماتحت عدالت نے متعدد مواقع دیئے لیکن موقف کیوں نہ پیش کیا گیا،۔فاضل عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
تازہ ترین