• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹلی کے فنکار کا چینی صدر کو انوکھا خراج تحسین


چین کے صدر ژی جن پنگ رواں ہفتے اٹلی کا دورہ کریں گے اور اس ہی منابست سے اٹلی کے ایک فنکار نے انہیں انوکھا خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اٹلی کے ایک فنکار نے کھیت پر ٹریکٹر کی مدد سے چینی صدر ژی جن پنگ کا دیوہیکل پورٹریٹ بنا ڈالا ہے۔

فنکار نے 8گھنٹے کی محنت کے بعد 20ہزار اسکوائرمیٹر کے رقبے پر چینی صدر کا مسکراتا ہوا پورٹریٹ بنا یا ہے جسے دیکھنے والے فنکار کی صلاحیتوں کو سراہ رہے ہیں۔

آرٹسٹ کے مطابق اس کی خواہش ہے کہ چینی صدر اٹلی کے دورے کے دوران اسکا بنایا ہوا یہ پورٹریٹ دیکھنے آئیں۔

تازہ ترین