• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریسا کو 8 سال، 8 ماہ قید کی سزا

لاہور کی سیشن عدالت نے چیک ری پبلک کی ماڈل ٹریسا کے خلاف منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں 8 سال اور 8 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

عدالت نے ملزمہ کو ایک لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی دی ہے، سزا سننے کے بعد ٹریسا رو پڑیں۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن نے ٹریسا کا ہیروئن اسمگل کرنا ثابت کر دیا، تاہم ماڈل ٹریسا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکیں۔

ایڈیشنل سیشن جج نے کیس کا فیصلہ سنایا، عدالت نے ماڈل کے خلاف فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

ماڈل ٹریسا کو 10 جنوری 2018 کو گرفتار کیا گیا تھا، ملزمہ کو ساڑھے 8 کلو ہیروئن لاہور ایئر پورٹ اسمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ملزمہ کے خلاف 9 گواہوں نے بیانات ریکارڈ کرائے ، غیر ملکی ماڈل کے ساتھ 4 مزید ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا،کیس کے تین ملزمان اشتہاری اور ایک ملزم شعیب گرفتار ہے ۔

تازہ ترین