• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہان نے ملاقات کی۔

وزیراعظم آفس میں عمران خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی اجلاس ہوا،جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائر فورس کے سربراہ ائر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ظفر محمود عباسی شریک ہوئے۔


اجلاس میں ملکی سلامتی اور دفاع کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کے ساتھ، مشرقی و مغربی سرحدی صورتحال اور سیکیورٹی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدہ صورتحال سمیت افغان امن عمل کے بارے میں بھی کئی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میںن یشنل ایکشن پلان (این اے پی) پر عمل درآمد اور آپریشن ردالفساد کےامور کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے مسلح افواج کی دہشت گردی کےخلاف کارروائیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےملکی دفاع کو یقینی بنانے کےلئے مسلح افواج کو ہرممکن سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

تازہ ترین