کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام’’ جیو پاکستان‘‘ میں جعلی اکاوٴنٹس کیس سے متعلق سینئر تجزیہ کارمنیب فاروق نے کہا کہ آصف زرداری کی گرفتاری کا خطرہ موجود ہے کیوں کہ اس مقدمے میں جے آئی ٹی نے بہت کام کیا ہے عدالت نے سابق صدر کو ضمانت تو دی ہے لیکن ساتھ ہی نیب میں پیش ہونے کا حکم بھی جاری کیا ہے اگر آصف زرداری نیب میں پیش نہ ہوئے تو ضمانت میں توسیع نہیں ہوسکے گی اور مقدمہ ان کے خلاف چلا جائیگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکے لئے جعلی اکاوٴنٹس کیس میں مشکلا ت پیدا نہیں ہوں گی کیوں کہ ان کا براہ راست کیس میں نام نہیں ہے لیکن نیب کا ماحول انہیں پریشان ضرورکریگا ۔نیب پرتمام سیاسی جماعتیں اورمعززعدالتیں تنقید کرتی رہی ہیں ان کی شفافیت اور اہلیت پر سوالات ہیں لیکن جے آئی ٹی رپورٹ میں آصف زرداری اور ا ن کے ساتھیوں پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔پیپلزپارٹی کی تاریخ کا مشکل دور ہے انہیں اپنے اعصاب پرقابورکھنا ہوگا۔ تھرکول پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ۔سی ای او اینگروانرجی لمیٹڈ احسان ظفرسیدنے کہا کہ تھرکول پراجیکٹ انرجی سیکٹر کی بے مثال کامیابی ہے ۔اس سے سپلائی ڈیمانڈبہتر ہوگی ۔تیل کی کم درآمد سے زردمبادلہ میں بچت ہوگی اوربجلی سستی ہوجائیگی،سینئر صحافی ریاض سہیل نے بتا یاجعلی اکاوٴنٹ کیس کے ذریعے حکومت نے پیپلزپارٹی کو اسلام آباد میں متحرک ہونے کا موقع فراہم کردیا ہے ۔ حکومت نے راولپنڈی سے اسلام آباد کیس منتقل کرکے پیپلزپارٹی کو سیاسی شو کرنے کا موقع دے دیا ہے۔ اس کیس کی وجہ سے ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں قربتیں بڑرہی ہیں۔حالیہ دنوں بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات اور مریم نوازکا مثبت پیغام سیاسی ترجیحات واضح کررہے ہیں۔ان کیسز کا سندھ کی سیاست پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔بلاول بھٹو کیلئے کیس سے مزید ہمدردیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔نمائندہ خصوصی اعزازسید نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جعلی اکاوٴنٹ کیس میں بلاول بھٹو کا نام نہیں ہے لیکن پارک لین پراپرٹی میں شیئر ہولڈرکی حیثیت سے انہیں نیب میں طلب کیا گیا ہے ۔کمپنی نے 1.8ارب روپے کا قرض لیا تھا بلاول بھٹو سے اسی حوالے سے تفتیش کی جائیگی ۔آصف زرداری کاکیس زرداری گروپ آف کمپنیزکے چار جعلی اکاوٴنٹس کے گرد گھومتاہے۔کمپنی کے لین دین کے تمام معاملات فریال تالپور دیکھ رہی تھیں ۔وہ بھی مقدمے میں شامل تفتیش ہوں گی۔پنجاب حکومت نے وائلنس اگینسٹ وومن سینٹرملتان کے ملازمین کی 9ماہ کی تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس حوالے سے سماجی کارکن سلمان صوفی نے کہا کہ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کیلئے پروگرام جیوپاکستان میں مسلسل آوازاٹھائی جس کے باعث پنجاب حکومت متحرک ہوئی ۔وائلنس اگینسٹ وومن سینٹرملتان پر توجہ دینے کیلئے حکومت کے مشکور ہیں۔ایسے منصوبے پورے ملک کی ضرورت ہیں ۔حکومت سے درخواست کی ہے گورنمنٹ پروٹیکشن اتھارٹی بھی فعال کرے۔ امید ہے مئی تک ایسے منصوبے پورے ملک میں بنانے کیلئے حکمت عملی بنائی جائیگی۔علی ظفرکیخلاف ہراسانی کیس میں میشاشفیع کی وکیل نگہت دارنے کہا کہ دوسری طرف سے تاخیری حربے استعمال کرنے کا الزام درست نہیں