لاہور(نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ ناسازی طبیعت کے باعث نوازشریف آج جیل میں کسی سے ملاقات نہیں کرسکیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ اللہ نوازشریف کو صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی عمر عطا فرمائے۔ پاکستان اور ہم سب کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔مسلسل حمایت کے لئے آپ سب کا شکریہ۔دوسری طرف ن لیگ نے اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ سیاسی کارکنوں پر پولیس تشدد قابل افسوس ہے۔سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے اصل مسائل سے لا تعلق ہوچکی ہے اور سارا زور سیاسی مخالفین کو کچلنے میں لگا رہی ہے ۔