• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب اسلام آباد کے زیراہتمام ایک روزہ تربیتی کورس کاانعقاد

کوئٹہ(خ ن))قومی احتساب بیورو اسلام آباد کے زیراہتمام سول سیکرٹریٹ میں ایک روزہ تربیتی کورس ہوا جس میں بلوچستان حکومت کے مختلف محکموں کے گریڈ 18 اور 19 کے افسران نے شرکت کی پروگرام میں نیب ہیڈکوارٹر شعبہ آگاہی و تدارک ڈی جی محمد الطاف بھا وانی نے خصوصی طورپر شرکت کی اور کرپشن سے متعلق آگاہی اور اس کے تدارک کے لئے مختلف تدابیر اور تجاویز پر تفصیل سے روشنی ڈالی انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ انصاف پر مبنی اصولوں کو اپنا شعار بنائیں قبل ازیں سیکرٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان عبدالرحمن بز دار ڈی جی نیب بلوچستان عابد جاوید ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تازہ ترین