لاہور کی ایک فیکٹری میں گیس لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق ہوگئے، واقعے میں 8 دیگر مزدور بے ہوش ہوگئے۔
فیکٹری میں گیس لیکیج کا واقعہ لاہور کے علاقے شفیق آبادمیں پیش آیا جہاں دم گھٹنے کی وجہ سے 2مزدور جاں بحق اور 8 بے ہوش ہو گئے۔
بے ہوش مزدوروں کو میؤ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی جان بچانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جوتوں کی فیکٹری میں کیمیکل ڈرم پھٹنے سے یہ مزدور متاثر ہوئے۔
پولیس نے فیکٹری کے مالک کو حراست میں لے لیا ہے۔