• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا ختم

لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے مطالبات تسلیم ہونے کی امید پر مال روڈ پر چار دن سے جاری دھرنا ختم کردیا۔ وزیر قانون راجابشارت نے لیڈی ہیلتھ ورکرز سے ملاقات کرکے مطالبات پورے کرنے کایقین دلایا۔

پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر چار روز سے جاری لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا بالآخر اختتام کوپہنچا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مطالبات کا جائزہ لینے کےلیے سات رکنی کمیٹی قائم کردی ہے، جس کے کنوینر وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت ہونگے، کمیٹی سروس اسٹرکچر، اپ گریڈ یشن سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لے گی۔

ایل ایچ ویز کی رہنما رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ وزیر قانون نے اُنکے موقف کی تائید کی ہے اور مسائل حل کرانے کا یقین دلایا ہے۔

رخسانہ انور نے خبردار کیا کہ حکومت نے صرف بیان بازی سے کام لیا تو ایک بار پھر دھرنا ہوگا۔

تازہ ترین