• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے اہلخانہ اور ذاتی معالج کی ملاقات، انجائنا کا درد ہے، مریم، بیٹا جلد رہا ہوگا، والدہ

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ان کی والدہ شمیم بی بی، بیٹی مریم نواز ، دیگر اہل خانہ اور ذاتی معالج نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ اہل خانہ اپنے ساتھ کھانا بھی لائے۔ اس موقع پرکارکنان بڑی تعداد میں نواز شریف کیساتھ اظہار یکجہتی کوٹ لکھپت جیل پہنچے ، شریف خاندان کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ انہوں نےسابق وزیر اعظم کی صحت یابی اور جلد رہائی کیلئے بھی دعائیں ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر زیادہ ریکارڈ ہوئی جس کے بعد ذاتی معالج کے مشورہ کے بعد ادویات میں ردوبدل کر دیا گیا۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی ابھی بھی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، انہیں انجائنا کا درد ہے ، کارکنوں سے اپیل ہے وہ نواز شریف کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔بیگم شمیم اختر نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کی رہائی کیلئے پر امید ہوں کہ وہ جلد رہاہوجائیں گے۔
تازہ ترین