• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کی غیر ملکی سربراہان کیلئے تحائف میں بھی کفایت شعاری

حکومت پاکستان کی جانب سے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو مقامی سطح پر بننے والے سرکاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں مقامی ثقافتی رنگوں اور ان کی تصویر سے سجا گلدان اور فریمز بھی شامل ہے۔


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سرکاری مہمانوں کو مہنگے تحائف کے بجائے مقامی سطح پر تیار ثقافتی تحائف پیش کیے جائیں گے۔

وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم اب صرف پاکستانیوں تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ غیر ملکی سربراہان مملکت کو دئیے جانے والے تحائف میں بھی کفایت شعاری اپنا لی ہے۔

حکومت کی جانب سے ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو بھی مقامی سطح پر تیار کردہ سرکاری تحائف پیش کیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اب سرکاری مہمانوں کو مہنگے تحائف دینے کی بجائے مقامی سطح پر تیار ثقاقتی تحائف پیش کیے جائیں گے ، وزارت اطلاعات نے لوک ورثہ کو ذمہ داری سونپی ہے کہ سرکاری مہمانوں کو پیش کرنے کے لیے مقامی آرٹسٹوں سے تحائف تیار کرائے۔

ملائشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو پیش کیے جانے والے تحائف بھی لوک ورثہ میں مقامی مصوروں نے تیار کیے ہیں۔

سابق حکمران سرکاری مہمانوں کو تحائف میں اعلیٰ نسل کے قیمتی گھوڑے ، کتے ، نایاب پرندے، تلواریں یا مقامی سطح پر تیار ہونے والا اسلحہ، قیمتی شالز یا جوتے وغیرہ پیش کرتے تھے۔

تحریک انصاف کی حکومت نے یہ روایت ختم کر دی ہے۔

تازہ ترین