• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب

یوم پاکستان پر لاہور میں مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد ہوا۔

پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے اس سے پہلے یہ فرائض پنجاب رینجرز کے پاس تھے۔

ایئر کموڈور رضوان ملک نے پریڈ کا معائنہ کیا اور مزار پر حاضری دی، پاک فضائیہ کے دستے نے مفکر پاکستان کو جنرل سلوٹ پیش کیا۔

بیس کمانڈر سید صباحت حسن نے مفکرِ پاکستان کے مزار پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21-21 توپوں کی سلامی دی گئی۔

یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے سےمنایا جا رہا ہے، یوم پاکستان پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر بن محمد ہوں گے۔ 

پریڈ میں ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے۔

تازہ ترین