• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم ملائیشیا دورہ ٔپاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد پاکستان کا دورہ مکمل کر کے اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے۔


وزیراعظم ملائیشیا مہاتیر محمد نور خان ایئر بیس سے ملائشیا روانہ ہوئے، اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزراء انہیں رخصت کرنے کے لیے ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

وزیر اعظم ملائشیا کو ایئرپورٹ پر جے ایف 17 تھنڈر طیارے کے متعلق بریفنگ دی گئی اور طیارے کا معائنہ بھی کرایا گیا۔

مہاتیر محمد کو گزشتہ روز ملک کے اعلیٰ ترین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا گیا تھا، آج انہیں پاک فضائیہ کی جیکٹ پیش کی گئی جو انہوں نے زیب تن کی۔

وزیر اعظم ملائشیا مہاتیر محمد نے آج 23 مارچ کے موقع پر شکر پڑیاں کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والی یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے، جن میں 5 بڑے منصوبے شامل ہیں۔

تازہ ترین