جاپان کے شہر ایباراکی کین کےعلاقے باندو شی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے پچاس مسلمانوں کی مغفرت کے لیے تعذیتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس کا اہتمام ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی جانب سے کیا گیا تھا۔ اجلاس میں کینیڈا سے آئے ہوئے سینئر لیگی رہنماؤں عبدالرزاق ،محمد اعجاز اور شاہد علی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے صوصی شرکت کی ۔اس موقعے پرن لیگ جاپان کے جنرل سیکریٹری شمس بٹ ،انفارمیشن سیکریٹر ی اختر ناہید ، معروف سماجی شخصیت انعام الحق ،راجہ صابر ،معروف کشمیری رہنما شاہد مجید ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر ،ناگانو سے لیگی رہنما محمد اشفاق سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی ۔
اجلاس میںمیں مقررین نےاپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد کی جانب سے معصوم مسلمانوں کے قتل عام سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا لہذا دنیا بےبھر میں مسلمانوں کی حفاظت کے لیے وہاں کی حکومتیں مزید اقدامات کریں اور مسلمانوں پر لگے دہشت گردی کے لیبل کا خاتمہ کریں۔ آخر میں دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔