• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نیوز ایجنسی)یوم پاکستان کے موقع پرگزشتہ شب 12 بجے یوم قرارداد پاکستان کی خوشی میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد رنگ برنگی آتش بازی سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ آتش بازی کے مظاہرے کے دوران گریٹر اقبال پارک کی فضا اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی جبکہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری عمارتوں پر خوبصورت چراغاں کر رکھا تھا مال روڈ سے جیل روڈ انڈر پاس تک لاہور کینال کے دونوں اطراف کو روشنیوں اور خوبصورت پھولوں سے سجایا گیا تھا۔
تازہ ترین