• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمعیت نظریاتی عوامی مسائل کے حل کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی ،چشتی

کوئٹہ(آئی این پی )جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی عبدالستار چشتی نے کہا ہے جمعیت علماء اسلام نظریاتی پشتون ، بلوچ ، پنجابی ، سندھی سمیت تمام برادریوں کے دلوں کی دھڑکن اور نمائندہ جماعت ہے قوم اور عوام کی ہر فلور پر نمائندگی کا حق ادا کیا ہے ،عوام کے مسائل کے حل اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ۔ جمعیت نظریاتی فقیر محمد روڈ کواری روڈ کے کنونیئر حافظ محمد رفیق کی جانب سے استقبالیہ اور کارکنوں سے خطابکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کئی عشروں سے اقتدارمیں رہنے والوں نے قوم کے مسائل کوحل کرنے کی بجائے اپنے خاندانوں کی ضروریات کمیشن اور کرپشن کے ذریعے پوری کئے ، مذکورہ جماعتیں جب اقتدارمیں آجاتی ہیں تب قوم کے مسائل بھول جاتی ہیں ۔ عوام کو جھوٹے وعدوں اور یقین دہانیوں سے بہلاتی ہیں اور مذکورہ حکمران جب اقتدار سے محروم اور اپوزیشن میں چلے جاتے ہیں تو وہ پھر عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں لیکن جمعیت علماء اسلام نظریاتی دوغلہ پن کی سیاست پر یقین نہیں کررکھتی ۔ آج سڑکوں پر جو بات کرتے ہیں وہی حکمرانوں کے سامنے کرتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے جمعیت نظریاتی کی رکنیت سازی مہم میں بھر پور حصہ لینے کی اپیل کی ہے ۔
تازہ ترین