• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوہنی دھرتی اللہ رکھے جیسے مقبول گیت گانے والی نامور گلوکارہ شہناز بیگم 67 برس کی عمر میں ڈھاکا میں انتقال کر گئیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق انہیں اپنے گھر پر دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

وہ 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں، ان کی عمر 67 برس تھی، شہناز بیگم نے کچھ عرصہ پہلے عمرہ کی ادائیگی کے بعد گلو کاری کو خیر باد کہہ دیا تھا۔


شہناز بیگم نے سوگواران میں شوہر، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈھاکا میں ادا کی جائے گی۔

انہوں نے بچپن سے ہی گلو کاری شروع کر دی تھی اور صرف 11 برس کی عمر میں انھوں نے اپنا پہلا گانا پلے بیک سنگر کی حیثیت سے گایا تھا۔

شہناز بیگم کے گائے مشہور ملی نغموں میں جیوے جیوے پاکستان بھی شامل ہے۔ شہناز بیگم 2 جنوری 1952 کو ڈھاکا میں پیدا ہوئیں۔

تازہ ترین