• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی کے برج خلیفہ پر سبز ہلالی پرچم کی بہار


دبئی میں یوم پاکستان کے موقع پردنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو پاکستانی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی روشنی سے منور کردیاگیا۔

یوم پاکستان جہاں ملک بھر میں ملی جوش جذبے سے منایا گیا وہیں اس موقع پر دبئی میں واقع دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ کو بھی پاکستانی سبز ہلالی پرچم کے رنگوں کی روشنی سے منور کردیاگیا۔

23 مارچ پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے لیے تحفہ کے طور پر دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی بہار آگئی۔

اس موقع پر دبئی میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگے دیکھنے کے لیے موجود تھی۔

عمارت کے درمیان میں پاکستانی پرچم میں موجود چاند ستارہ بھی بنا نظر آرہا تھا جس نے دیکھنے والوں کے دل موہ لیے، وہاں موجود پاکستانیوں نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کیے۔

تازہ ترین