• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لینگے، وزیراعلیٰ کےپی کے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لینگے، عوام ماضی اور موجودہ حکومت میں فرق محسوس کرنے لگے ہیں۔

سوات کے علاقے اوڈیگرام میں گیس منصوبے کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔

ماضی کی حکومتیں عوام کو کھوکھلے نعروں پر ٹرخاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنائیں گے۔

اس سے پہلے وزیر اعلیٰ محمود خان نے مردان سے سوات تک 104 کلومیٹر طویل 12 انچ قطر گیس پائپ لائن کا افتتاح کیا، انہوں نے کہا کہ گیس منصوبے سے سوات میں گیس لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہو گیا۔

تازہ ترین