• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوآپریٹو فیملی ویلفیئر سنٹر بخاری کالونی میں جشن بہاراں فیسٹیول

ملتان( سٹاف رپورٹر) کوآپریٹو فیملی ویلفیئر سنٹر بخاری کالونی نواں شہر مندر والا میں جشن بہاراں فیسٹیول کا انعقاد کیا گیاجس میں طالبات نے مختلف سٹالز لگائے فیسٹیول کاافتتاح اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹی نعمان عابد بھٹہ، سماجی رہنما طاہرہ نجم نے کیا اس موقع پر سنٹر انچارج شبانہ نورین،مس اقراء،مس نسرین،شبانہ حمید قریشی بھی موجود تھیں، مہانان خصوصی نے طالبات کی جانب سے لگائے گئے ایمبرائیڈری ، سٹیچنگ ڈریسز،چوڑیوں،مہندی اور کھانے پینے کے سٹالز کا معائنہ کیا،نعمان عابد بھٹہ اور طاہرہ نجم نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں سے طالبات کی حوصلہ افزائی اور آگے بڑھنے کے مواقع میسر آتے ہیں ۔
تازہ ترین