• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی معدنیا ت،آئی جی پولیس کا فوری طورپر کارروائی کا حکم

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی ،سیکرٹری معدنیات عصمت اللہ گنڈاپور ، ڈائریکٹر جنرل معدنیات منتظر شاہ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر منرل محمد شیراحمد نے اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس نعیم خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں معدنیات کے حوالے سے صوبے بھر کے پولیس سٹیشنوں میں ایف آئی آر درج نہ کرانے پر اور محکمہ معدنیات کی ٹیم کے ساتھ تعاون نہ کرنے پر بات چیت کی گئی جس پر صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد علی خان نے آئی جی پولیس نعیم خان کو بتایا کہ پولیس سٹیشن داودزئی کی حدود میں غیرقانونی طور پرمعدنیات کا کام ہو رہا ہے جس پر پولیس تعاون نہیں کر رہی ہے جبکہ محکمہ کے اہلکاروں نے وہاں پر غیر قانونی منرل کے خلاف مذکورہ پولیس سٹیشن کئی بار تحریری طور پر آگاہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی پولیس سٹیشن داودزئی ان کے خلاف کوئی اقدام نہیں کر رہی ہے اور نہ ہی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاتی ہے جس پر آئی جی پولیس نعیم خان نے فوری طور پرکارروائی کی تاکید کی اور اس ضمن میںتمام ڈی آئی جیز کو ہدایات جاری کر دی گئیں اور سختی سے تاکید کی کہ محکمہ معدنیات کے افسران سہ مکمل تعاون کیا جائے اور جہاں پر بھی غیر قانونی معدنیات کا کام ہو رہا ہے ان کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کی جائے اور محکمہ معدنیات کی ٹیم سے مل کر ان کے خلاف کاروائی کی جائے اگر کسی تھانے سے ہمیںاس بارے میں کوئی شکایت موصول ہو ئی تو مذکورہ پولیس سٹیشن کے اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین