• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدم توجہی اور حالیہ بارشوں سے کینٹ کی سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے )کنٹونمنٹ بورڈ حکام کی مبینہ عدم توجہی اور حالیہ بارشوںکے باعث کینٹ کے اہم علاقوں میں سڑکوں کی حالت انتہائی مخدوش ہوچکی ہے جس نے بڑھتی ٹریفک کی روانی میں شدیدمسائل کھڑے کر دیئےہیں لیکن سڑکوں کی مرمت میںغیر سنجیدگی مسائل کو مزیدسنگین بنا رہی ہے ، شہریوں کے مطابق صدر،پشاور روڈ، سٹیشن روڈ، گوالمنڈی، ویسٹریج کے گردونواح، قاسم مارکیٹ، چوہڑ ہڑپال تا بھاٹہ چوک، ٹنچ ڈھوک سیداں روڈ، بھاٹہ چوک تاچشتی آبادسمیت اکثر مقامات مخدوش اوربدترین ہے، بعض سڑکیں جزوی یا کلی طور پر خراب ہیں ، رینج روڈتعمیر ہونے کے بعد سے کئی مقامات پرٹوٹ پھوٹ چکی ہے ، شہریوں کے مطابق اس بارے میں مسلسل شکایات کے باوجود ٹھیکیدار اور تعمیراتی عملے کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا،عسکری الیون سے قاسم مارکیٹ تک سڑک کی حالت خراب ہے۔ زیارت سٹاپ ، گلی نمبرسات کے سامنے ہلکی بارش میں بڑا تالاب بن جاتا ہے اور بھی کئی مقامات پر پانی کھڑا ہونے اور گڑھے بننے کی شکایات ہیں ۔ چوہڑ چوک بازار اور پلی کی سڑک ، بالخصوص قبرستان چوک،رینج روڈچوک ، ڈھوک گوجراں سٹاپ سے بھاٹہ چوک پر بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں ،اس کا کچھ حصہ چند ماہ پہلے بنایا گیا تھا جس کے بعد اسکی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزیدبدتر ہوچکی ہے۔
تازہ ترین