• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت نے خضدار ہسپتال سے میت کے رکشہ میں منتقلی کی خبر پر نوٹس لے لیا

کوئٹہ(خ ن)محکمہ صحت بلوچستان نے سوشل میڈیا پر ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار سے میت کے رکشہ کے زریعے منتقلی کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات شروع کردی۔ اس سلسلے میں میت کے ورثا سے بھی رابطہ کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 22 مارچ کو متوفی دوست محمدولد شیر محمد عمر تقریبا 50 سال سکنہ سنی ضلع خضدار کو ورثاء نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار سے ر کشہ کے زریعہ منتقل کیا۔ جس وقت مسمی دوست محمد کو ہسپتال لایا گیا اس وقت وہ وفات پاچکےتھے اور ورثاء کے مطابق متوفی کی موت بجلی کا کرنٹ لگنے سے ہوئی۔ ورثاء کے مطابق انہوں نے میت ہسپتال میڈیکل سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے منتقل کیا کیونکہ وہ میت کو دوسرے ضلع منتقل کرنا چاہتے ہیں تاکہ دوران سفر کو ئی مسئلہ درپیش نہ ہو۔ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار کے عملے نے میت کے ورثاء کو ایمبولینس کی فراہمی کیلئے کچھ دیر انتظار کرنے کوکہا اور اس وقت ہسپتال کے احاطے میں 3 ایمبولینسز تیار کھٹری تھیں تاہم ورثا نے میت کو ایمبولینس کے ذریعے منتقل کرنے سے انکار کیا اور ان کے اسرارپر متوفی دوست محمد کی میت اسکے ورثاء کے حوالے کی گئی۔ سوشل میڈیا پر یک طرفہ اور مبالغہ ا آمیز خبروں میں کوئی صداقت نہیں جس میں حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ محکمہ صحت اور تمام عملہ انسانیت کا تقدس ہر صورت میں قائم رکھے گا اور غفلت کے ذمہ داران کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔
تازہ ترین