کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں اتوار کووقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جبکہ ژوب، قلات اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت11، بارکھان10، دالبندین9،گوادر19،قلات5 ،خضدار 15،لسبیلہ19، نوکنڈی13، سبی20، تربت20، ژوب8اور زیارت میں 5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا کوئٹہ میں 2،بارکھان5،دالبندین5 ،قلات6، نوکنڈی1اور ژوب میں 5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی آج پیرکو کوئٹہ سمیت بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے ۔نوشکی سے نامہ نگار کے مطابق نوشکی احمد وال ریکو انام بوستان اور گردونواح میں بارش کا سلسلہ 6بجے شام شروع ہوا جو وقفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہا بارش کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ۔